لیبر کالونیوں میں جتنے بھی سرکاری ملازمین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں انکے خلاف قانونی کار روائی کیجائیگی،تیمور سلیم جھگڑا

بدھ 23 جنوری 2019 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ لیبر کالونیوں میں جتنے بھی سرکاری ملازمین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں انکے خلاف قانونی کار روائی کیجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور لیبر کالونیز کے نمائندہ وفد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متحدہ لیبر کے صوبائی صدر محمد اقبال سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر محمد اقبال، سیکرٹری لیبر حضرت میاں مسعود، احسان خٹک، مرکزی صدر لیاقت با چا و دیگر عہدیدار موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے ورکرز ویلفیئرز بورڈ کی کار کر دگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ ہمیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے فنڈز سے متعلقہ مسائل پر بریفنگ دیں تا کہ مسائل کا حل تلاش کر کے ملازمین کو کوارٹر زکی فراہمی میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں