ڈی آئی جی کو ہاٹ ریجن نے ہنگومیںپو لیس شکایات سیل کا افتتاح کر دیا

بدھ 23 جنوری 2019 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پو لیس کو ہاٹ ریجن اعجاز خان نے ہنگومیںپو لیس شکایات سیل کاباقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ہنگو پو لیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیںسلامی پیش کی جبکہ ضلعی پولیس سر براہ ہنگو پیر شہاب علیشاہ نے انہیں تفصیلی بر یفنگ دی اور پو لیس کار کردگی اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

تقریب میں ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ،ایم پی اے شاہ فیصل خان،چیئرمین ڈی آر سی ملک عقل سمیت ضلعی پولیس افسران، علاقہ مشران ،امن کمیٹی کے ارکان اوربلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہاکہ شکایات سیل کے قیام سے شہریوں کو اُن کے دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال خوبصورت ملک ہے جس کی ترقی وخو شحالی،بقاء وسلامتی کے لئے با ہمی آہنگی،اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کرناہو گا۔

انہوں نے کہاکہ انفرادی سوچ کی بجائے اجتماعی سوچ اپنانی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور عوام کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنا نے،جرائم کی روک تھام اور پائید ار امن کے فروغ کیلئے پو لیس کیساتھ عوام کا تعاون نا گزیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام دوست رویہ اختیار کرتے ہوئے عوامی اعتماد بحال رکھے انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ اور سماج دُشمن عناصر کے مذمو م عزائم کو ناکام بنا نے کے لئے پو لیس کے حو صلے بلند ہیں۔

دریں اثنا ء عمائدین علاقہ نے مسائل بیان کرتے ہو ئے پبلک سیفٹی کمیشن،مصالحتی کمیشن،ٹریفک نظام کی بہتری اور اصلاحات،تھانوں اور چیکنگ پو ائنٹس کی خستہ حالی کے خاتمہ، نئے تھانوں کی تعمیر،پو لیس سے متعلقہ اداروں کو سہولیات کی فراہمی اورہنگو ٹل دوآبہ میںتھانوں کی ابتر حالت کیلئے گرانٹ کی منظوری سمیت پولیس چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تحفظ،منشیات فروشی کے خاتمہ،اہم عہدوں پر خوش اخلاف عملہ کی تعیناتی،سٹاف کی کمی وغیرہ جیسے مسائل سے آگاہ کیاجس پر ڈی آئی جی نے علاقہ مشران کو یقین دہانی کرائی کہ درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں