شہر بھر میں صفائی اولین ترجیج ہے، چیف ا یگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ

بدھ 23 جنوری 2019 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ا یگزیکٹیو عارف رؤف نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر خصوصی اقدامات کررہا ہے اور عوام کے مسائل و شکایات کو دور کرنا ہماری اولین ترجیج ہے۔یہ گفتگو انھوں نے کوہاٹ پریس کلب کے ممبران سے ملاقات میں کی۔

اس ملاقات میں کوہاٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نور محمد،فیصل ندیم، خالد مکی، وزیر علی،باسط گیلانی،فرحان احمد،محمد یسین،اسماعیل خالد،اللہ داد،منور شاہ،یاسر شاہ،عرفان حمید اور ماجد بنگش سمیت ڈبلیو ایس ایس سی کے افسران نے شرکت کی۔صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران عارف روف نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی کو محدود وسائل کی وجہ سے کافی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور صوبائی حکومت کو ادارے کی جانب سے فنڈز کی کمی کے حوالے سے خط بھی بھیجا جاچکا ہے اسلیے وہ پر امید ہیں کہ سیکرٹری بلدیات ظاہر شاہ کی مدد اور کاوشوںسے انشاء اللہ جلد ہی ادارہ اس مشکل دور سے نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو عارف روف کا کہناتھاکہ پچھلے سال پانی کے بلز کی مد میں کمپنی نے ایک کروڑ بیس لاکھ کی ریکوری کی جس سے دو پرانے ٹیوب ویلز کو فنکشنل اور ایک نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی طرف سے کمپنی کو جو فنڈ ملتا ہے اس کو بھی صفائی اور پانی کے ترسیل کے کام میں لگایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی ذرائع سے کمپنی نے جو فنڈدفتری سامان کیلیے حاصل کیا تھا اس میں سے بھی بچت کی ہوئی رقم کو کوہاٹ کے عوام کو صفائی اور پانی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے مختص کیا گیا۔عارف روف کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کا ایک اہم ستون ہے اسی لیے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی خواہش ہے کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیابطور پارٹنر صفائی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔اس موقع پر صحافیوں نے بھی ڈبلیو ایس ایس سی کے صفائی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اپنی تجاویز کا بھی اظہار کیاجس پر سی ای اوعارف روف نے انکی تائید کی اور کہا کہ مستقبل میں اس پر ضرور عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں