پاک فوج اورپاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں لوگوں کی سہولت کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 23 جنوری 2019 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاک فوج اورپاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان کے دورافتادہ علاقے راغہ سرمیں لوگوں کی سہولت کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔ پاک فوج کی نگرانی میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کامقصد دورافتادہ علاقے جہاں پرسہولیات کا فقدان ہوتاہے میں لوگوں کوان کے گھر کی دہلیز پرصحت کی سہولیات فراہم کرناتھا۔

(جاری ہے)

اس میڈیکل کیمپ میں دس ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ ان ڈاکٹرزمیں گائینا کالوجسٹ اور امراض اطفال کے ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔ یہ آبادی تقریباً8ہزارنفوس پر مشتمل تھی جس میں تقریباًایک ہزارمریضوں کا مفت معائنہ کیاگیاجس میں 250بچے،300خواتین اور500مردشامل تھے۔ ان مریضوں کوپاک فوج کی طرف سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر علاقے کے لوگوں نے پاک فوج اورپاکستان زندہ باد موومنٹ کوخراج تحسین پیش کیا جنہوںنے پسماندہ علاقے میں آکرلوگوں کوصحت کی سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں