پشاور، معذور گنڈا ماروں نے گنڈاماروں کو تنگ کرنے اور ان سے رقم کا مطالبہ کرنے پر حیات آباد پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 فروری 2019 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) پشاور کے معذور گنڈا ماروں نے مبینہ طورپر گنڈاماروں کو تنگ کرنے اور ان سے رقم کا مطالبہ کرنے پر حیات آباد پولیس کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت گنڈاماروں کی تنظیم کے صدر عمران خان اور نائب صدر خیر زمان کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ معذور گنڈا مارموٹرسائیکلوں کے ذریعے مختلف تاجروں کیلئے کارخانومارکیٹ سے پشاور شہر کو کپڑے کے تھان کرایہ پر لاتے ہیں اور اسی سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں تاہم حیات آباد پولیس مبینہ طورپر ان سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معذور افراد معاشرے میں لاچار ہوتے ہیں اور وہ یہی معمولی سی خرچے کیلئے اتنا رسک لیتے ہیں ، کئی باران گنڈا ماروں کی موٹرسائیکلوں کے ٹائر کو نقصان پہنچایا گیا اور کبھی لاٹھی چارج کرکے جیل بھجوایا گیا ، حالانکہ بڑی گاڑیوں کے ذریعے جو کپڑا پہنچایا جاتا ہے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اسلئے آئی جی پولیس اور سی سی پی او سمیت دیگر متعلقہ حکام معذور گنڈا ماروں کو تنگ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کرے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں