پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،برکت اللہ مروت

پولیو قومی سطح پر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے اور دنیا میں چند ہی ممالک رہ چکے ہیں جن میں اس وائرس کا مکمل طور پر قلع قمع نہیں کیا جا سکا ،ڈی سی ڈیرہ

ہفتہ 16 فروری 2019 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت الله مروت نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ قومی سطح پر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے اور دنیا میں چند ہی ممالک رہ چکے ہیں جن میں اس وائرس کا مکمل طور پر قلع قمع نہیں کیا جا سکا تاہم اس حوالے سے بحیثیت قوم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس موذی وائرس کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر کے ان ممالک کی صف میں کھڑے ہوں جو اس وائرس سے پاک ہو چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ای پی آئی ویئر ہائوس میں رواں ماہ کی 18تاریخ سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔تقریب میں محکمہ صحت ، ای پی آئی اور ڈبلیو ایچ او کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر بتایا گیا کہ رواں مہم کے دوران 3لاکھ 35ہزار780بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام والدین کو چاہیے کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ کوئی بھی بچہ انسداد پولیو کے قطروں سے محروم رہ کر عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو کیونکہ انہی بچوں سے ہمارے ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں اور لکی میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس مہم کو خصوصی طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے تفویض کردہ ٹیموں کو چاہیے کہ اپنے فرائض انتہائی تندہی سے سرانجام دیں اور ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں