خیبر پختونخوا اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو شروع ہوگئی

پیر 18 فروری 2019 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) خیبر پختونخوا اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو شروع ہوگئی۔ مجموعی طور پر سینتالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے پی کے مطابق رواں سال خیبر پختوںخوا میں پولیو کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد پشاور سمیت صوبے کے 21اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیرسے شروع ہوگئی ،مجموعی طورپر سینتالیس لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے لئے 16ہزار سے زائد پولیو ورکرز مقررکئے گئے ہیں جن میں 14ہزار377موبائل،1ہزار230فکسڈ،802ٹرانزٹ،123رومنگ ٹیمیں شامل ہیں،ٹیموں کی نگرانی کے لئے 3ہزار 832ایریا انچارج بھی مقرر کیے گئے ہیں ،انسداد پولیو مہم افغان مہاجرین اورٹی ڈی پیز کے 65کیمپوں میں بھی چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران پشاور میں 6لاکھ سے زائد بچوں کو آئی پی وی کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں