پشاورکے سیشن جج محمد عظیم آفریدی نے جبری برطرفی کے خلاف ایپل دائر کردی

پیر 18 فروری 2019 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء)پشاورکے سیشن جج محمد عظیم آفریدی نے جبری برطرفی کے خلاف ایپل دائر کردی ۔سیشن جج کو گزشتہ سال ججز کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو پر جبری برطرف کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پشاورکے سیشن جج محمد عظیم نے برطرفی کے خلاف جوڈیشری سروس ٹربیونل میں ایپل دائرکی ہے ،جس میں برطرفی کو ختم کر کے بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،ایپل میں کہا گیا ہے کہ محمد عظیم خان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں،ججز کیخلاف تضحیک آمیزگفتگوکو بیناد بنا کرجبری برطرف کیا گیا ۔محمد عظیم خان کو گزشتہ سال اکتوبر میں جبری برطرف کیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں