لیویز اور خاصہ دار ایکٹس 2019 حکومت کے سب سٹیک ہولڈرز کے مشورے سے تیار ہوئے ہیں،شوکت یوسفزئی

قبائلی عوام کو وہ تمام حقوق حاصل ہونگے جو ملک کے دوسرے علاقوں میں رہنے والوں کو حاصل ہیں ،سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس کی مخالفت کی باتیں من گھڑت اور سراسر غلط ہیں،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

جمعرات 21 فروری 2019 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لیویز اور خاصہ دار ایکٹس 2019 حکومت کے سب سٹیک ہولڈرز کے مشورے سے تیار ہوئے ہیں اور سب نے اس کی حمایت کی تھی قبائلی عوام کو وہ تمام حقوق حاصل ہونگے جو ملک کے دوسرے علاقوں میں رہنے والوں کو حاصل ہیں ،سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس کی مخالفت کی باتیں من گھڑت اور سراسر غلط ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے شائع ہونے والے غلط خبر کی تردید کرتے ہوئے کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں صوبائی وزیر کی طرف سے دیے گئے کمنٹس سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیے گئے ہیں اور اخبار نے من گھڑت تجزیہ لکھا ہے سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس نے اس کی مخالفت نہیں کی تھی اور نہ ہی ان دونوں کا تبادلہ مخالفت کی وجہ سے ہوا ہے انھوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لئے کوئی بھی قانون تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بنایا جائے گا نجی اخبار میں شائع ہونے والے خبر سے صوبائی وزیر اطلاعات کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اخبار نے خبر میں کمنٹس سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں