کبل سوات فیڈر کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے ، ڈاکٹر امجد علی

جمعرات 21 فروری 2019 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ کبل سوات فیڈر کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے اور اس سے یونین کونسل کوذبہ خیل کے گاؤں سے منسلک علاقوں میں عوام کو درپیش لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کے دیگر مسائل ،حل ہو جائیں گے وزیر معدنیات نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ان سے کئے گئے وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیڈر علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا اور انہوں نے چیف پیسکو اور واپڈا کے دیگر حکام سے خو د بات جیت کر کے اسے حل کراویا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیڈر بریکوٹ گریڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں