فوڈ اتھا رٹی کی ہری پورمیںحطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع مختلف فوڈ فیکٹریوں کی چیکنگ

جمعہ 22 فروری 2019 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء)ڈپٹی ڈا ئر یکٹر عدیل نعمان کی سر بر اہی میں فوڈ اتھا رٹی کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہری پورمیںحطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع مختلف فوڈ فیکٹریوں کی چیکنگ کی اس موقع پر اُنہوں نے معیا ر کے مطابق کام کر نے والے کا ر خانوں کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لا نے کے احکامات جا ری کر نے کے سا تھ ساتھ حفظان صحت کے اصو لو ں پر عمل نہ کر نے والے کا ر خا نوں پر بھاری جر مانے عا ئد کئے۔

(جاری ہے)

فیکٹری کے مالکان اور مینجمنٹ نے فوڈ اتھارٹی کے کام کو سراہتے ہوئے بہتری لا نے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین د ہانی کر وائی ۔فوڈ اتھا رٹی کی ٹیم کی سیکیو رٹی اور دیگر انتظامات پر ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی نے ڈی سی اور ڈپی او ہر ی پور کا شکریہ ادا کیا ۔فوڈ اتھا ر ٹی کی کا ر وائیاںآنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو صاف اور معیا ری اشیا ء خو ر دونوش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں