ٹوورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے اعلیٰ سطح وفد کی سینئر وزیر سیاحت کے پی کے محمد عاطف خان سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور سیاحت کے امور پر تفصیلی گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 21:27

اسلام آباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ٹوورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے اعلیٰ سطح وفد نے خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت محمد عاطف خان کیساتھ اسلام آباد میں گزشتہ روز ملاقات کی۔دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات اور سیاحت کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر صوبائی وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹوارزم اتھارٹی کے وفد کو پاکستان اور خاص کر خیبر پختونخوا میں سیاحت کے مواقعوں اور تاریخی مقامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں بدھ مت کے ہزاروں سال پرانے مقدس مقامات موجود ہیں جیسے حکومت نے مکمل محفوظ بنایا ہے۔

دنیا بھر میں موجود بدھ مت کے ماننے والوں کو ان مقامات تک رسائی کے لئے حکومت نے نئی ویزہ پالیسی متعارف کی ہے جسکے مطابق 50 ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور 175 ممالک کو ان لائن ویزے کی سہولیات فراہم کیجائیگی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اب امن امان کی صورتحال مکمل تسلی بخش ہیں۔چائنہ،جاپان،برطانیہ اور دیگر مختلف ممالک سے سیاحوں نے صوبے میں موجود بدھ مت کے ہزاروں سال پرانے مقامات کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی حکومت نے سیاحت کے شعبے کو ملکی معیشت کے لئے بروئے کار لانے کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے تھائی لینڈ کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔سینئر وزیر نے وفد کو بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 20 نئے سیاحتی مقامات اور پانچ کی ریزورٹ بنانے پر کام جاری ہی- مذہبی سیاحت کے ذریعے مختلف ممالک کے سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کئے جارہے ہیں۔

تھائی لینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے وفد نے سینئر وزیر کو پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈمارک کمیونیکیشن علی نقی ہمدانی کی جانب سے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کو مختلف ممالک سے فوڈ بلاگرز اور ولاگرز کے پاکستان دورے پر بھی بریفنگ دی گئی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں