مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے 23 اور 24 مارچ کو کرنل شیر خان سٹیڈیم میں2روزہ سپرنگ فیسٹیول منعقد کرے گا

پیر 18 مارچ 2019 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاک فوج اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے 23 اور 24 مارچ کو کرنل شیر خان سٹیڈیم میں2روزہ سپرنگ فیسٹیول منعقد کرے گا جس میں فوڈ سٹال ، میوزیکل شوز ، خٹک ڈانس ،پریڈ اور قومی نغمے پیش کئے جائیں گے ، لیفٹنٹ کرنل امین اور میجر سعید خان نے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن سے ملاقات کرکے یوم پاکستان کے موقع پر دو روزہ فیسٹیول کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میاں شفیق الرحمان ، ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم او ر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہاکہ یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منائیں گے اور پاک آرمی کے ساتھ مل کر شہریوں کی تفریح کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے ، انہوں نے کہاکہ فیسٹیول میں ضلعی حکومت کی معلومات کے حوالے سے ایک سٹال بھی قائم کیاجائیگا اس موقع پر لیفٹنٹ کرنل امین اور میجر سعید خان نے ضلع ناظم کو بتایاکہ امن و امان بحالی کے بعد کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں یوم پاکستان کے موقع پر 2روزہ فیسٹیول شہریوں کے تفریح کیلئے منعقد کیاجارہاہے جس میں ضلعی حکومت کی تعاون درکارہے انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پر کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک آرمی سٹال ، پریڈ ،خٹک ڈا نس اور میوزیکل پروگرام منعقد کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہترین تفریح دے سکیں جس کی تیاریوں کا کام جاری ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں