خیبرپختونخوا یمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122)کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم سرنگوں رہا

پیر 18 مارچ 2019 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا یمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122)کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ اس حوالے سے صوبائی ہیڈکوارٹر میں خصو صی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہاکہ حکومت کی ہدایات پر ریسکیو ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم سرنگوں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ نیو زی لینڈ میں ہونے والے دلخراش سانحے میں شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے قرآن خوانی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے خصو صی دعا کی گئی۔ڈاکٹر خطیر احمدنے کہا کہ قرآن مجید میں متعد د مقامات میں ذکر کیا گیا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے اوراسلام کی امن پسندی کی زندہ مثال ہے کہ کسی ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے، اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ بلا شبہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ اسلام دہشت گردی اور خون ِ ناحق کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں