ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کا اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ

جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 18 مارچ 2019 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا۔ اور جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان کو جیل انتظامیہ کی جانب سے جیل کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے جیل کی تمام بیرکوں ، بچوں کی جیل اور زنانہ جیل ، ووکیشنل سنٹر اور تعلیمی کلاسوں کا بھی دورہ کرکے تمام کاموں اور جیل میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ، انہوں نے قیدیوں سے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بھی سوالات کئے جس پر تمام قیدیوں نے تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر نہ صرف انہیں معیاری خوراک ملتی ہے بلکہ بنیادی صحت کی تمام ضروریات بھی مہیا کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے لنگر خانہ (کچن) کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر اشیاء خوردنوش کی چیزوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کھانے کا مینو چیک کیا اور جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کیں کہ قیدیوں کو صاف اور معیاری اشیاء مہیا کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر لنگر خانے کا معائنہ کیا جائے تاکہ قیدیوں کو کسی قسم کی شکایت یا تکلیف نہ ہو۔ ا س موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فضل حمید خان نے ڈپٹی کمشنر مردان کو جیل سے متعلق ترقیاتی کاموں ، سیکورٹی اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر مردان نے جیل میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں