پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے وفد کی وزیر خزانہ تیمو ر سلیم جھگڑا سے ملاقات

منگل 19 مارچ 2019 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ دور حاضر میں عوام میں شعور اور آگہی پیدا کرنے میںپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی مسلمہ حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر شہرت اور کامیابی میںبھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے وفدکے ساتھ پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے اور بدلتے رجحانات کے ساتھ اپنے آپ کو موافق بنانے کے لئے نئی نسل سمیت معاشرے کے ہر فرد کو سوشل میڈیا کی اہمیت سے روشناس کرنا ہوگا۔انہوں نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور اس کی حقیقی آواز ہیں۔

تیمور سلیم نے سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کا پیغام عوام تک موئثر انداز میںپہنچانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں،انہوں سوشل میڈیا ٹیم کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بھرپور سپورٹ کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں