سیکریٹری ریلیف خیبر پختونخوا عابد مجید کا بالاکوٹ میں پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

منگل 19 مارچ 2019 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر 2005 زلزلہ سے متاثرہ بالا کوٹ کے عوام کے لئے نیو بالا کوٹ سٹی پراجیکٹ پر جائزہ رپوٹ پیش کرنے کے ضمن میں سیکریٹری ریلیف خیبر پختونخوا عابد مجید نے بالاکوٹ میں پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 14 سالوں سے مسلسل نظر انداز منصوبے پر صوبائی حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے کیونکہ وزیر اعظم پاکستان کا حال ہی میں یہ منصوبہ حکومت خیبر پختونخوا منتقلی سے منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پراجیکٹ سائٹ پر ڈائریکٹر جنرل ایرانے ا پراجیکٹ کے حوالے سے سیکریٹری ریلیف عابد مجید کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور ڈائریکٹر جنرل پیرا خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔محکمہ ریلیف نیوبالاکوٹ سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی جائزہ رپورٹ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں