ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت سرگرم فوری پلان تیار کیا جاہے، شہرام خان

ہنگامی بنیاد پر جامعہ پلان تیار کیا جاہے وزیر بلدیات کی نیسپاک، اربن ڈیولپمنٹ یونٹ اور ڈی جی پی ڈی آئی کو ہدایت

منگل 19 مارچ 2019 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پشاور شہر کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور پشاور شہر کے ٹریفک مسائل سے عوام کو جلد نجات مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے منسٹر آفس پشاور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نیسپاک، اربن پلاننگ یونٹ کے افسران، ڈی جی پی ڈی اے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ شہرام خان ترکئی نے ہدایات جاری کیں کے ہنگامی بنیاد پر ایک ماسٹر پلان بنایا جائے جس میں عالمی سطح کی طرز پر ٹریفک کے مساحل کو حل کیا جائے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پشاور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی خوبصورتی پر بھی کام کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پشاور کے شہریوں کو اعلی سطح کی سہولیات مہیا کی جائیں اور پشاور شہر کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کیا جائے۔صوبائی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیرقانونی یوٹرنز کو بند کیا جائے جو شہر میں ٹریفک کے مسائل کو مزید بڑھاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایات دی کے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں