پشاور،ناظم ٹائون ون زاہد ندیم کی زیر صدارت ٹائون کو تجاوزات سے صاف کرنے کیلئے حکمت عملی طے

آج بھاری آپریشن ، کسی کے ساتھ تعاون نہیں کیاجا ئیگا ، ٹائون ون آفس میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی کے آفس کو کمپلینٹ سیل قرار دیدیاگیا

منگل 19 مارچ 2019 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ناظم ٹائون ون زاہد ندیم کی زیر صدارت ٹائون کو تجاوزات سے صاف کرنے کیلئے حکمت عملی طے ، آج بروز بدھ سے بھاری آپریشن ہو گا ، کسی کے ساتھ تعاون نہیں کیاجا ئیگا ، جبکہ ٹائون ون آفس میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی کے آفس کو کمپلینٹ سیل قرار دیدیاگیا تفصیلات کے مطابق ناظم ٹائون1 زاہد ندیم کی سربراہی میں ٹائون ون پشاور کو تجاوزات سے پاک و صاف کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون قیصر خان کنڈی، ٹائون ریگولیشن آفیسر رحمان خٹک ، ٹائون ممبر و انگروچمنٹ چئیر مین طارق علی شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ٹائون ون پشاور کو تجاوزات سے پاک کیاجائیں گا جس کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کردی گئیں ہے اور آج برو ز بدھ 20 مارچ سے ٹائون ون کے حدود میں سخت آپرپشن ہوگا جبکہ شکایت کیلئے ٹائو ن ون میں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کو شکایات سیل قائم کردیا گیا جس میں عوام براہ راست شکایات درج کریں گی اور اسکے خلاف فوری ایکشن لیاجائیگا جبکہ آپریشن میںکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی اس حوالے سے ناظم ٹائون نے آپریشن کیلئے سخت حکمت عملی طے کردی جس میں تجاوزات قائم کرنے والوں کو براہ راست گرفتارکرکے جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کیاگیا اس حوالے سے ناظم ٹائون ون نے تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے تاجر وںکو ہدایت کی کہ تجاوزکرنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگا ۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں