پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا دو روزہ

کنونشن23اور24مارچ کوخیبر میڈیکل کالج میں منعقدکرنے کا اعلان

منگل 19 مارچ 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوانے سولہواں دو روزہ صوبائی کنونشن23اور24مارچ کوخیبر میڈیکل کالج میں منعقدکرنے کا اعلان کردیا۔کنونشن میں قرآن اور سیرت نبیؐ اور دیگر موضوعات پر تقریروں کے ساتھ دیگرمقالے بھی پیش کئے جائیں گے اور ہیلتھ کیئر سسٹم ،ہیلتھ پالیسی اور صحت کے شعبے سے وابستہ مسائل کے حوالے سے پینل ڈسکشن ہوگی جس میںصوبے بھر سے ڈیڑھ سو لیڈی ڈاکٹروں سمیت800 سے زیادہ ڈاکٹرز شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر انور جمال،جی ایس ڈاکٹر محمد عالم ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اعزازاور دیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیما شعبہ ریلیف نے پاکستان اور عالمی سطح پر حالت امن اور جنگ دونوں صورتوں میںخدمت خلق اور دکھی انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیما اکتوبر 1979میں پچاس ڈاکٹروں نے قائم کی تھی اور اب چھ ہزار سے زیادہ ممبرز ر کھتی ہے جبکہ پی او بی پراجیکٹ کے تحت اب تک 22ممالک اور پاکستان کے 58اضلاع میں 720فری آئی کیمپ لگائے ہیں جس میں تیرہ لاکھ 94ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا ہے اور ڈیڑہ لاکھ سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل تعلیم کے شعبے میں ملک کے مایہ ناز پرفیسروں کی زیرنگرانی عالمی معیار کے میڈیکل کالج اور ہسپتال بھی تعمیر کئے جو دکھی انسانیت کو مفت علاج فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ کنو نشن میںصو با ئی صدر کا انتخاب بھی کر ینگے جس میں مہمان خصوصی صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعا م اللہ اور پیما کے مرکزی صدر پروفیسر افضل میاں شر کت کر ئینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں