عافیہ مومنٹ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

منگل 19 مارچ 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) عافیہ مومنٹ خیبر پختونخوا نے امر یکہ کے جیل میںقیدقوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت انعام اللہ مروت ،ڈاکٹر غلام فرید ،قمر الزمان ،وسیم عباس اور د یگر کر ر ہے تھے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر ڈاکٹر عافیہ کے رہائی کے مطالبات درج تھے۔

مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ امر یکہ نے پاکستا ن کی بیٹی کو بلا وجہ قید میں رکھی ہے اوراب ان کی صحت بھی بر ی طر ح متا ثر ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عافیہ صد یقی ایک نڈر خاتو ن تھی جس کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گر فتار کر کے عمر بھر کیلئے پابند سلاسل کر دیا ہے اور جیل میں ان پر طر ح طر ح کے ظلم وستم کی جا تی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عا فیہ صدیقی کی ر ہا ئی کی خوشخبر ی سنا ئی گئی اور 16مار چ کو پاکستان آ نے کا اعلان بھی کر دیا تھا جبکہ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ امر یکہ حکام نے عافیہ کو پاکستانی سفارتخا نے کو حوالے کر دیا ہے مگر بد قسمتی سے وہ اپنے گھر نہ پہنچ سکی ۔

انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی ر ہا ئی اور پاکستان آ نے کیلئے سفا رتی سطح پر ٹھوس اقدام اٹھا ئے اور ظلم و ستم سے نکال د یں ۔مظا ہر ین نے پیدل کفن مارچ کر کے اسلام آ باد کی طرف روانہ ہو گئے عافیہ کی ر ہا ئی تک اسلام آباد میں احتجاجی دھر نا دینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں