صوبائی حکومت نے شہریوں کے آئینی حقوق کی ادائیگی کا عزم کررکھا ہے چیف کمشنر خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن

بدھ 20 مارچ 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) چیف کمشنر خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمشن(RTIC) عظمت حنیف اور کزئی نے ضلع پشاور کے پبلک انفارمیشن آفیسر ز(PIOs)سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا آر ٹی آئی قانون، خیبر پختونخوا حکومت کا فلیگ شپ اقدام ہے جس کا مقصد سرکاری اداروں کے امور میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینا ہے آر ٹی آئی قانون کے لاگو ہونے کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں شہری پائیدار ترقیاتی اہداف(SDG) کے مطابق عوامی اہمیت کی حامل معلومات تک رسائی کے قانون کو بروئے کار لارہے ہیں یہ اس نوعیت کا دوسرا اجلاس تھا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ /بورڈ کی معاونت سے آر ٹی آئی کمشن کی جانب سے معلومات تک رسائی کے لئے وضع کردہ ای آر ٹی آئی، ویب پورٹل کے الیکٹرانک استعمال سے متعلق پبلک انفارمیشن آفیسرز کو تربیت فراہم کی گئی چیف کمشنر نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کے ای گورننس اقدام کے حصے کے طور پر کمشن شہریوں کی آر ٹی آئی درخواستوں کو موثر طور پر نمٹانے کے لئے آر ٹی آئی کے عمل میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب درجہ بدرجہ گامزن ہے اس موقع پر شرکاء کو ای آر ٹی آئی سسٹم کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے پی آئی اوز اوریوزرینم، کی فہرستوں، استعمال کی رہنمائی اور ویڈیو ٹیوٹوریل لنکس سمیت مختلف تفصیلات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع پشاور کے کل 160 پی آئی اوز میں سے تقریباً 90 کو مکمل طور پر تربیت فراہم کی گئی جبکہ بقیہ70 پی آئی اوز کی تربیت کے لیے تیسرے تربیتی سیشن کا جلد ہی اہتمام کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں