ؓچیئرمین ڈیڈیک سوات کا این ایچ اے کو قمبر تامینگورہ جی ٹی روڈ پر تارکول بچھانے کا کام مکمل کرنے کیلئے 3دن کی ڈیڈلائن

بدھ 20 مارچ 2019 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے این ایچ اے کو قمبر تامینگورہ جی ٹی روڈ پر تارکول بچھانے کا کام مکمل کرنے کیلئے 3دن کی ڈیڈلائن دیدی ہے ڈیڈیک آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پی ڈی ظاہر خان کو ہدایت کی کہ 3دن کے اندر محکمہ سوئی گیس اور ڈبلیو ایس ایس سی سمیت تمام ادارے شاہراہ سے اپنی تنصیبات اور پائپ لائن محفوظ بنائیںجس کے بعد روڈ پر تارکول ڈالنے کا کام شروع کریں انہوں نے واضح کیا کہ تین دن بعد دورے کے موقع پر مجھ سے گلہ نہیں کرنا کیونکہ کوتاہی ثابت ہونے پر وہ سخت ترین ایکشن میں حق بجانب ہوں گے وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں این ایچ اے کے پی ڈی ظاہر خان، پراجیکٹ منیجر ایمل خان،چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی شیدا محمد، ایم ڈی میاں شاہد علی،ایڈوکیٹ اورنگزیب، تحصیل کونسلر محمد اقبال کاکاجی اور دیگر زعماء نے شرکت کی اجلاس میں رحیم آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نکاسی آب کے نالوں اور ملحقہ گلی کوچوں کی نالیوں کو پختہ کرنے نیز شاہراہ کو کشادہ کرنے کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ قمبر تا مینگورہ خراب روڈ پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بار بار عوام ہم سے رابطہ کرکے شکوے شکایتیں کرتے ہیں کہ کب تک روڈ کا کام مکمل ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ اس اہم شاہراہ کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں گاڑیوں کے رش اور ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوانہوں نے واضح کیا کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا اسلئے تمام کام بروقت اور معیاری انداز میں سرانجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ چکدرہ تا فتح پور جی ٹی روڈکا تمام کام 25اگست تک بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیاجائے اور ساتھ ساتھ بحرین تا کالام سٹرک پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ اس ضمن میں مقامی لوگوں اور مسافروں کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں