عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبران کا خصوصی اجلاس 25مارچ کو پشاور میں ہو گا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبران کا خصوصی اجلاس چیئرمین میاں افتخار حسین کی زیر صدارت 25مارچ بروز پیردن 11بجے گرین ہوٹل پشاور میں ہو گا ، اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سہ پہر 3بجے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین گرین ہوٹل پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں