ٓخیبر پختونخوا حکومت کی آئی ٹی پالیسی درست سمت میں جارہی ہے۔پختونخوا ریڈیو میں اظہار خیال

جمعرات 21 مارچ 2019 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) موبائل ایپس انسٹالیشن میں خیال رکھا جائے باالخصوص حکومتی شخصیات زیادہ محتاط رہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا مکمل ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے کچھ ایپس ایسے بھی ہیں جنہیں انسٹال کرنے سے پہلے وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے ڈیٹا تک جانے کی اجازت ہوگی اور آپ او کے بٹن دباکر دراصل خطرے اور مصیبت کو اجازت دے دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار آئی ٹی ایکسپرٹ و سافٹ ویئر انجینئر عطاء اللہ خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’دسوات رنگونہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جو دوبئی کی سافٹ ویئر کمپنی کے منتظم بھی ہیں -عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی آئی ٹی پالیسی درست سمت میں جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اور اینڈرائیڈ موبائل نے تو یہ کام انتہائی آسان بنا دیا ہے اس کے ساتھ خبروں اور معلومات تک رسائی بھی آسان ہوچکی ہے لیکن یہ سارا سسٹم غیر محفوظ ہے لہٰذا احتیاط سے اس کا استعمال کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سافٹ اور ہارڈ ویئر انڈسٹری میں منافع بخش سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے سرمایہ کاروں کو حکومت کی آئی ٹی پالیسی اور مراعات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے صوبائی حکومت نے اس شعبے میں دوبئی سے زیادہ مراعات مہیا کی ہیں سوشل میڈیا نئی میڈیا ہے اور اسے پروپیگنڈے کیلئے آسانی سے استعمال کیا جاتا ہے ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ اس پروپیگنڈا کے منفی اثرات سے بے خبر ہیں ان کیلئے اینڈ رائی-ڈ فون بھی نئی چیز ہے تو ان لوگوں کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا فون بھی اور سوشل میڈیا بھی تاکہ کسی پروپیگنڈے یا بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ ویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ یا دیگر کام کیلئے ایپس انسٹال کرتے ہیں جس میں زیادہ تر آپ کے فون تک رسائی چاہتے ہیں اور باقاعدہ بتاتے ہیں لیکن تعلیم نہ ہونے یا نہ دیکھنے کی وجہ سے اوکے بٹن دبایا جاتا ہے اور یوں اس کا فون نمبر غیر محفوظ ہوجاتا ہے لہٰذا احتیاط کرنا چاہئے تاکہ آپ کا ڈیٹا محفوظ ہو انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے فوائد بھی زیادہ ہیں آپ کسی نیوز ویب سائٹ سے مستفید ہوکر معلومات بھی حاصل کرلیتے ہیں معلومات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ اس ویب سائٹ یا پیج سے صحیح معلومات حاصل کرسکتے ہیں جو صحافتی لحاظ سے ٹھیک ٹھاک ہو یعنی ان کے خبریں اور پیج جامع ہوں اور ایسا کرنا مشکل نہیں ہے آپ کسی پیج پرجائیں اور دیکھیں کہ وہ کتنا فعال ہے اور اس کے ویورز کتنے فعال ہیں تو ان کی معلومات بھی جامع ہونگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں