ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے ''جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ''کاافتتاح

جمعرات 21 مارچ 2019 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) تحصیل ناظم ڈیرہ عمرامین خان گنڈا پو رنے ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے ''جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ''کاافتتاح کالابکراذبح کرکے کردیا۔ اس موقع پرانہوںنے اجتماعی دعابھی کرائی۔ اس موقع پرتحصیل ممبرملک سید رسول دھپ،محمدخان کامرانی سمیت معززین علاقہ اورکھیلوں سے منسلک افرادبڑی تعدادمیں موجودتھے۔

سنگل نیزہ بازی کے مقابلے پہلے روزمنعقدکیے گئے جس کوسینکڑوں افراد نے دیکھا اوراس کو پسند کیا۔ ڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم عمرامین گنڈا پور نے کہاکہ جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان ہماری ثقافت کاحصہ ہے۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی ہم اس میلے کاانعقاددھوم دھام سے کر رہے ہیں۔ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہونے والے اس میلے میں ملک بھر سے گھڑ سوارحصہ لے رہے ہیں اسی طرح پی ٹی شو، مویشی شواورگھڑ ڈانس سمیت بہت سارے مقابلے منعقدکیے جا رہے ہیں جب کہ اس میلے کے حوالے سے ایک بڑے کھانے میں ونگ کمانڈر نعمان علی خان کے والد محمدزمان کو بطورمہمان خصوصی بھی مدعوکیاگیاہے کیونکہ وہ ایک بہادربیٹے کے باپ ہیں جنہوںنے انڈین طیارے کوپاکستانی سرحدی حدودمیں گرایاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں