ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا

جمعرات 21 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا کے مرکزی صدر ملک نثار خان نے یونین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹریٹ ملازمین کو حاصل مراعات بلا تفریق تمام ملازمین کو دی جائیں، سی اینڈ ڈبلیو میں ڈائنگ کیڈر پالیسی کا خاتمہ اور برسوں سے رُکے ترقی کا عمل شروع کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے اور محکمانہ امتحان (بی گریڈ) پاس کرنے والے ملازمین کو سب انجینئر کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے۔

اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے مرکزی رہنماء عبید اللہ نیازی، عبدالسلام، اعجاز احمد، حبیب اللہ عمرزئی، فرحت اللہ، ۵ مومن خان، اقبال خلیل، فہیم اللہ، تحمیداللہ اچکزئی، عبدالرحمان، شفیق الرحمان اور دیگر اہم رہنماء شریک تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں