خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹر اونر فیڈریشن کی نیوز لینڈ میں نہتے مسلمانوں پر حملے کی مذمت

جمعرات 21 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹر اونر فیڈریشن نے نیوز لینڈ میں نہتے مسلمانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعے میں ملوث ملزم کو دہشت گرد قرار دے کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صوبائی دفتر میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ظاھر شاہ منعقد ہوا جس میںنور محمد فخراللہ، اسرار، محمد عالم،مراد حاجی اور صو با ئی سیکر ٹر ی اطلا عات صا حب شاہ نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانو ںپر ان کی عبادت گاہوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے انہوں نے یہ حملہ مغربی ممالک کے ماتھے پر دہشت گردی کا لیبل ثابت ہوا ہے ا۔ٹرانسپورٹ برادری نے کہا کہ پاکستانی عوام تمام مذاہب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے اور پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوز لینڈ واقعے میں ملوث ملزم کو دہشت گرد قرار دیا جائے اور متا ثر ہ خا ندانوں کے ساتھ ما لی امداد کی جا ئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں