ضم شدہ قبائلی اضلاع میں الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ذیلی دفاتر کھولنے پر غور
بجلی صارفین کے مسائل کے فوری حل کے لئے ضلع کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بھی ریجنل آفس قائم کئے جائیں گے،مشیر توانائی حمایت اللہ خان
ہفتہ 23 مارچ 2019 13:59
(جاری ہے)
اجلاس میںمحکمہ توانائی وبرقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)افتخاراحمدمروت ،ایڈیشنل سیکرٹری (پاور)ظفرالاسلام اورالیکٹرک انسپکٹرانجینئراحسان خان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی صارفین کے جملہ مسائل کے فوری حل کے لئے الیکٹرک انسپکٹریٹ کوموثر بنانے کے لئے ادارے کی ریسٹرکچرنگ اوراصلاحات لانے کافیصلہ کیا ہے۔ صوبائی الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ہیڈکوارٹرکے علاوہ صوبے کی5اضلاع سوات، پشاور،نوشہرہ،بنوں اورایبٹ آباد میںریجنل آفس قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع کوہاٹ اورڈی آئی خان میں بھی الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ذیلی دفاترقائم کئے جارہے ہیں جہاں بجلی صارفین کے جملہ مسائل جن میں اووربلنگ،ڈسکنکشن،لووولٹیج اوربجلی کنکشن کے فوری انتظامات سمیت دیگرحل طلب مسائل کوپیسکو اورواپڈاکے ساتھ فوری حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکٹرک انسپکٹریٹ صوبے میں الیکٹرک ڈیوٹی کی مدمیں سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن حاصل کررہاہے۔ مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے ادارے کی ریسٹرکچرنگ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک انسپکٹریٹ کو صوبے کاموثرادارہ بنانے کے لئے اسے حقیقی معنوں میں عوام دوست ادارہ بنایا جائے گاتاکہ عوام کے بجلی کے مسائل ون ونڈوکے ذریعے فوری طورپر حل ہوسکیں جبکہ صوبے میں ضم شدہ نئے اضلاع میں بھی الیکٹرک انسپکٹریٹ کے ذیلی دفاترکھولے جائیں گے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرتعلیم خیبر پختونخوا فیصل خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سٹی نمبر ون پشاور کے امتحانی ہال ..
ڈی پی او مردان کی زیرصدارت اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کےخاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت
سولرمینوفیکچرنگ انٹرپرائز کا رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 470.78 ملین روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں، میئرپشاور
بلوچستان میں طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیر آب، گھروں کی چھتیں گر گئیں
پشاور،صوبہ بھرمیں اسلامیات کےپرچے سےمیٹرک امتحانات کاآغاز ہوگیا
ریسکیو1122خیبرپختونخوا کی ممکنہ بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی سےنمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل
پشاور،ڈی جی ایکسائزاینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت اجلاس، محکمانہ کارکردگی کا جائزہ ..
پشاور،شہر میں گداگروں کےخلاف اگلے ہفتے سےآپریشن کاآغاز کردیا جائے گا
مردان پولیس کی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار
ضلعی انتظامیہ پشاورکی کارروائی ،زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر 15نانبائی گرفتار
پشاور،گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے