یسکوٹاسک فورسز کی مردان سرکلز میں کاروائی،184کنڈے ہٹائے گئے،نادہندگان سے 44لاکھ روپے کی ریکوری

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 33,50000/-روپے کی ریکوری کی ،19 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا،67 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 28 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.96 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 21کنڈے ہٹائے گئے ، 12 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 23050 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 730067/- روپے کی ریکوری کی گئی،کاٹلنگ ,رستم،گڑھی کپورہ اور سخاکوٹ سب ڈویژنز کے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی کی گئی ، اس موقع پرکئی خطرناک تاروں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں