سوات میں 23 مارچ پاکستان ڈے کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) تنظیم شہری دفاع کی جانب سے سوات میں 23 مارچ پاکستان ڈے کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ثاقب رضا اسلم نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاک فوج کے بریگیڈئیر کاشف تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج سول ڈیفنس محمّد الیاس کی سربراہی میں شہری دفاع کے سینکڑوں رضاکاروں اور محافظین نے سیدو شریف چوک سے جہانزیب کالج ودودیہ ہال تک ایک شاندار ریلی نکالی ریلی میں شہری دفاع کے چیف وارڈن محمّد علی، تمام سینئر وارڈنز، پوسٹ وارڈنز اور محافظین نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے بھرپور طریقے سے قوم کو آزادی مبارک ہو، پاکستان زندباد اور پاک فوج زندباد کے نعرے لگائے ریلی کے آخر میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے جوانوں اور بوائے سکاوٹ کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ثاقب رضا اسلم، بریگیڈئیر کاشف اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے یہ وطن قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا مگر آج اسی سال بعد ہمیں اس عطیہ خداوندی کی قدردانی کرتے ہوئے اسکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے انتھک محنت کرنی ہے اس موقع پر کنٹرولر سول ڈیفنس ثاقب رضا اسلم نے بریگیڈیئر کاشف کو قومی پرچم کا تحفہ بھی پیش کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں