پشاور،پاک فوج اور ضلعی حکومت کے اشتراک سے فیسٹیول کا اہتمام

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناہے کہ پاک فوج اور ضلعی حکومت کے اشتراک سے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں23 مارچ کے حوالے سے فیسٹیول کا اہتمام کیاگیاہے جس میں عوام کی تفریح کیلئے مختلف تفریحی اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ 23 مارچ بروز ہفتہ سے 24 مارچ بروز اتوار تک فیسٹیول جاری رہے گا انہوں نے پہلے روز سے عوام کی بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شرکت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک آرمی ‘پولیس اور دیگر اداروں کی بدولت ملک میں پائیدار امن قائم ہوچکا ہے اور اب پاک آرمی کی جانب سے عوام کیلئے تفریحی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ضلع ناظم نے عوام اور خصوصاً فیملیز سے فیسٹیول میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں