اس وقت ملک کو بہت سا رے چیلنجو ں کا سا منا ہے ہم سب نے ملکر اس کی بقا ء سلا متی اور تر قی کے لئے ان چیلنجو ں کا مقا بلہ کر نا ہے،کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلا م

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلا م نے کہا ہے کہ آج تجدید عہد کا دن ہے آج ہم سب نے ملکر عہد کر نا ہے کہ اس ملک کے مستقبل کو بہتر بنا نے کے لئے ہر شخص نے اپنا اپنا کردار ادا کر تے ہو ئے اس کو دنیا کا ایک عظیم ملک بنا نا ہے۔اس وقت ہما رے ملک کو بہت سا رے چیلنجو ں کا سا منا ہے ہم سب نے ملکر اس ملک کی بقا ء سلا متی اور تر قی کے لئے ان چیلنجو ں کا مقا بلہ کر نا ہے اس ملک کی تر قی خو شحا لی کے لئے خلو ص نیت سے دن را ت کا م کر کے اسے اندرو نی اور بیرو نی دشمن قو تو ں سے بچا ناہے جن کا ہما رے ملک کی نیو کلیئر پا ور اور سی پیک پر نظر ہے ۔

آج کے دن ہم نے عہد ااور اپنے اندر اتحا د اتفا ق پیدا کر اس ملک کی تر قی خو شحا لی کے لئے اپنی نو جوا ن نسل کی بہتر تعلیم و تر بیت کا عزم کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بچو ں کی تعلیم و تر بیت کے لئے اسا تذہ کے سا تھ سا تھ وا لدین کا بھی فر ض ہے کہ وہ اپنے بچو ں کی تعلیم و تر بیت میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں اب سا ئنس اور ٹیکنا لو جی کا دور ہے اس وقت سا ئنسدا ن اور انجئیر پیدا کر نے کی ضرو رت ہے جس کی مددسے ہم پو ری دنیا کا مقا بلہ کر سکیں ۔

انہو ں نے کہا کہ حا ل ہی میں ہما ری افواج پا کستا ن کے نو جوا نو ں نے جس طر ح اپنے ملک کی سر حدوں کی حفا ظت اور سلا متی کے لئے کردار اداکیااس سے پو ری قو م کا سر فخر سے بلند کر دیااسی طر ح کا میا بیا ں ہمیشہ کے لئے ہو نی چا ئیں جنگیں ہمیشہ قو میں لڑتی ہیں فو جیں نہیں ہم نے ایسے نو جو ان تیا ر کر نے ہیں جو اس ملک و قو م کی حفا ظت کر سکیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز جلا ل با با آڈیٹو ریم ایبٹ آباد میںضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م 23ما رچ یو م پا کستا ن کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عا مر آفا ق ،ضلع نا ظم کر نل (ر) سردار شبیر ،جنرل (ر) ایاز سلیم را نا ،ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر قا ضی تجمل کے علا وہ مختلف سکو لو ں کے طلبا ء و طا لبا ت نے یو م پا کستا ن کے حوا لے سے تقاریر ،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔تقریب میں تما م محکمو ں کے ضلعی افسرا ن ،ڈا کٹرز ،صحا فی ،مختلف سکو لو ں کے پر نسپل ،ہینڈ ما سٹر ،اسا تذہ طلبا ء و طا لبا ت کے علا وہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد کثیر تعداد میں مو جو د تھے۔

کمشنر ہزارہ ڈو یژن سید ظہیر السلام نے کہا کہ ہمیں اپنے نو جوا نو ں کو مغر بی رو ایا ت سے نکا لنا ہے اور اسلا می احکا ما ت کی طر ف لیکر جا نا ہے۔اس وقت ہمیں بھر ایک ایسے لیڈر کی ضرو رت ہے جو اس ملک کی نظر یا تی سر حدو ں کی حفا ظت کر ے۔انہو ں نے کہا کہ آپ نے اپنے اندر ایک مضبو ط ارادہ پیدا کر نا ہے کیو نکہ یہ ملک بڑی قر با نیو ںاور جہد و جہد کے بعد حا صل ہوا اس ملک کی آزادی میں ہما رے بزرگوں کا خو ن شا مل ہے اس ملک کو ایک مضبو ط سیسہ پلا ئی دیوار بنا نا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہما ری نا کا می کی وجہ یہ ہے کہ ہم میں سے اتحاد ختم ہو چکا ہی.قوم فرقوں میں تقسیم ہو گئی ہے ہما را فرض ہے کہ ہم اپنے بچو ں کو زندگی کے بنیا دی اصو لو ں سے روشنا س کروا ئیں ۔ہم سب نے ملکر ان خرا بیو ں کو دور کر نے کے لئے کا م کر نا ہے اور اپنی نئی نسل میں اسا س پیدا کر نا ہو گا اکے لئے ان کی بہتر تر بیت کر نی ہو گی۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عا مر آفاق نے کہا کہ ہما رے بچو ں کی بہتر تعلیم و تر بیت کے لئے اساتذہ نے خصوصی تو جہ دینی ہے کیو نکہ کل ان بچو ں نے اس ملک کو سمبھا لنا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ میں تما م ضلعی محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یت کر تا ہو ں کہ وہ ضلع کی تر قی کے لئے دن را ت کا م کریں ۔ڈسٹر کٹ نا ظم کر نل (ر)سردار شبیر نے کہا کہ آج تجد عہد کا دن ہے قو مو ں کی تر قی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے جب تک ہم اپنا نظا م تعلیم بہتر نہیں بنا ئیں گے ہم تر قی نہیں کر سکتے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظا م میں بہتری لا نے کی اشد ضرو رت ہے کیو نکہ خا ص کر دیہا تی علا قوں میں خوا تین کی تعلیم نہ ہو نے کے برا بر ہے کیو نکہ وہ سہو لیا ت دیہا تی علا قوں میں نہیں جو شہری علا قوں میں خوا تین کی تعلیم کے لئے میسر ہیں اس پر ہمیں خصو صی تو جہ دینی ہو گی۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں اس کے سا تھ ساتھ بنیا دی تعلیم پرا ئمری پر خصو صی تو جہ دینی ہے ۔آخر میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے بچو ں میں نقد انعا م اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔قبل ازیں جلا ل با با آڈیٹو ریم میں یو م پا کستا ن کے موقع پر پر چم کشا ئی کی گئی اور ملک کی بقاء سلا متی اور تر قی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں