پشاور، بی آرٹی بس اسٹیشن کے نام پر اعتراض کرنے والے علاقہ مکیںوں نے چمکنی بس اسٹیشن پردھاوابول دیا

مکینوں نے بی آر ٹی اسٹیشن کے نام سے متعلق تمام بورڈز اور اسٹکرز ہٹادئیے، موقع پر موجود سیکورٹی گارڈز دیکھتے رہ گئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے درخوراست دیدی ،ویڈیو میں نظر آنے والے حملہ آور افراد کی نشاندہی کرکے مقدمہ درج کیا جائیگا، پولیس

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بی آرٹی بس اسٹیشن کے نام پر اعتراض کرنے والے علاقہ مکیںوں نے چمکنی بس اسٹیشن پردھاوابول دیا، مکینوں نے بی آر ٹی اسٹیشن کے نام سے متعلق تمام بورڈز اور اسٹکرز ہٹادئیے، موقع پر موجود سیکورٹی گارڈز دیکھتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ ہم نے بارہا انتظامیہ سے کہا کہ اس اسٹیشن کا نام سردار گڑھی رکھا جائے تاہم ہمارے علاقے کو نظر انداز کردیا گیا اور ہماریک ایک نہ سنی گئی۔

مشتعل افراد نے سیکورٹی گارڈز کی موجودگی میں نوتعمیرشدہ اسٹیشن کے نام کے بورڈز پھاڑدئیے۔پولیس کے مطابق پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کی جانب سے ان افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے حملہ آور افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں