خیبرپختونخوا کے پچیس اضلاع میں (آج) سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا کے پچیس اضلاع میں (آج) پیر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کے تقریبا 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کیلئی27 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر بچے کو گھر گھرجاکر انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

پولیو ٹیمیں بس اڈوں،ریلوے سٹیشنوں، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے دستیاب ہونگی۔ طور خم میں پاک افغان سرحد پر بھی (آج) پیر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھیلنے والے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔پولیو ٹیموں کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں