مشیرتعلیم خیبرپختونخوا نے کوہاٹ میں ایک روزہ باڈی بلڈنگ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پیر 25 مارچ 2019 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے باچاخان لائبریری کوہاٹ میںبحیثیت مہمان خصوصی ایک روزہ باڈی بلڈنگ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیاجن میں مختلف کیٹیگریز کے درجنوں کھلاڑی شریک ہوئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندرشاہ اورشائقین کھیل کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مہمان خصوصی نے ونر کھلا ڑیوں آل پاکستان گولڈ میڈلسٹ وسیم شاہ،سپر مسٹر کوہاٹ آصف رحمن ،مسٹر کوہاٹ محمد لقمان اور جونیئر مسٹرکوہاٹ محمد ادریس کو ٹرافیاں دینے کے علاوہ10،10ہزار روپے کے کیش انعامات بھی دئیے۔مشیرتعلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے یکساںپالیسی پر عمل پیرا ہے اور کھیل اورکھلاڑی کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کھیل کے لحاظ سے کوہاٹ کا خطہ بڑا زر خیز ہے اور اس نے قومی اور بین الاقوامی سطح کے بہترین کھلاڑی پیدا کئے ہیں ۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس کی تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہاہے اورمقامی کھلاڑیوں کوانڈور گیمز کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیر تعمیر سوئمنگ پول اورجمنازیم پرکام تیز کردیاگیاہے جبکہ اسی سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ ،فٹ بال اورہاکی کی سہولیات پہلے ہی میسر ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے بعد شعبہ کھیل پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اورکھیلوں کے فروغ پراربوںروپے کے ریکارڈ فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا صوبائی حکومت تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس گراؤنڈز کی تعمیر کے لئے کوشاںہے اوراب تک صوبے کے مختلف حصوںمیں سینکڑوں سپورٹس گراؤنڈز تعمیر کئے جاچکے ہیں۔بعدازاں مہمان خصوصی نے ونر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں