کوہاٹ میں 4 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیاگیا

پیر 25 مارچ 2019 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر طارق عزیز نے بچے کو پولیوکے قطرے پلوا کر تحصیل سینی گمبٹ کوھاٹ میں پولیوکے 4 روزہ مہیم کا باقاعدہ افتتاح کردیااس موقع پر علاقے کے مشران،مقامی ناظم اور ہیلتھ سٹاف ڈی ایچ سی ایس او کوھا ٹ ہدایت اللہ آفریدی ،ڈاکٹر موسیٰ خان،سفیر خان اور خواتین بھی موجود تھیں25 مارچ سے شروع ہونے والا 4 روزہ مہم 28 مارچ تک جاری رہے گاجس میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ کے عوام سے کہا گیاہے کہ وہ صحت محافظ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں