ضلع کر م کے عما ئد ین کاضلعی سر جن کی جانب سے غیر قانونی بھر تیاں اور بر طرفیوںکے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ

پیر 25 مارچ 2019 22:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ضلع کر م کے عما ئد ین نے ضلعی سر جن کی جانب سے اختیارات کے ناجا ئز استعمال کر کے غیر قانونی بھر تیاں اور بر طرفیوںکے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیا دت پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ڈاکٹر عارف حسین طور ی ، پی پی پی قبا ئلی اضلا ع کے جنر ل سیکر ٹر ی جنگر یز خان مہمند،ر فیع اللہ چمکنی،یو تھ مؤومنٹ کے صدر احسان اللہ قبا ئل اور د یگر کر ر ہے تھے اس دورا ن مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر ضلعی سر جن کے خلاف نعر ے در ج تھے ۔

مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ ضلعی سر جن ڈاکٹر عنا یت الر حمن نے اپنے اختیا رات کا نا جا ئز استعما ل کر کے مقامی افراد کے حق پر ڈا کہ ڈا لا ہے اور اپنے من پسند افراد کو غیر قانونی طور پر بھر تی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذ کور ہ سر جن نے ضلع کر م کے ہسپتا ل کو نا قابل تلا فی نقصا ن پہنچا یا ہے جبکہ وہ کسی اور کے ایما ء پر بھرتیاں کر ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحر یک انصاف نے الیکشن سے قبل صو بے سے کر پشن اور میر ٹ کی بلا دستی کی نعرے لگا ر ہے تھے لیکن اب ملک بھر میں کر پشن روزانہ کی بنیاد پر 15ارب رو پے سے زیا د ہ ہو تی ہے لیکن حکومت کو کر پشن کر نے والے نظر نہیں آ تے ۔

انہوں نے حکومت اور نیب سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلعی سر جن ڈاکٹر عنا یت الر حمن کے خلاف شفاف انکوائر ی اور تمام جا ر ی کر دہ تقرر نا مے ختم کیا جا ئے اور میر ٹ کی بنیاد پر بھر تیا ں کی جا ئے بصورت د یگر ہم اسمبلی اور گور نر ہا ؤس کے سا منے احتجاجی مظا ہر ہ د ینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں