ایف بی آرکی ہدایات پر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں ٹیکس سال 2018 کے لئے انکم ٹیکس کے گو شوارے جمع کرانے کا سلسلہ

پیر 25 مارچ 2019 22:46

ایف بی آرکی ہدایات پر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں ٹیکس سال 2018 کے لئے انکم ٹیکس کے گو شوارے جمع کرانے کا سلسلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ہدایات پر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں ٹیکس سال 2018 کے لئے انکم ٹیکس کے گو شوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جو 31مارچ 2019تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ایبٹ آباد محمد آصف کے مطا بق اس سہو لت سے ایسے تمام ٹیکس گزار فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے ابھی تک سال 2018کے ٹیکس گو شوارے جمع نہیں کرائے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مقررہ تاریخ کے گزر نے کے بعد ایسے تمام ٹیکس گزاروں کو فائلر ز کو دستیاب سہولیات حاصل کر نے کیلئے 30جون 2020تک انتظار کر نا پڑ ے گا جس میں بینک سے رقوم نکالنے پر ٹیکس میں کٹو تی پر رعایت اور پچاس لا کھ روپے سے زائدمالیت کی جا ئیداد کی خریداری وغیرہ شامل ہیں۔ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس نے بتایا ہے کہ مقرہ تاریخ تک ٹیکس گو شوارے داخل کر کے ایسے افراد یکم اپر یل 2019کو فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی طرف سے جاری ہو نے والی فائلرز کی فہرست میں شامل کر دئیے جا ئیں گے۔ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے ٹیکس گزاروں پر زور دیا ہے کہ وہ انکم ٹیکس گو شوارے جمع کر اکے حکو مت کی رعا یتی سہو لت سے فائدہ اٹھا ئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں