پشاور پولیس نے انقلاب روڈکی حدود میں کارروائی کے دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 25 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پشاور پولیس نے انقلاب روڈکی حدود میں کارروائی کے دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ،کارروائی میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدود میں مشبہ اورمشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی جس کے دوران تین مشکوک افراد کوگرفتارکیا گیا،ملزموں سے 3 کلاشنکوف،5 پستول اور1بندوق برآمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار افراد نے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں