پشاور،امتحانی مراکز کی دو سوگزاحاطے کے اندر ہر قسم کے لوگوں کے اکٹھا ہونے اور پاکٹ گائیڈز کی اشاعت اور فروخت پر پابندی عائد

پیر 25 مارچ 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع میں امتحانی مراکز کی دو سوگزاحاطے کے اندر ہر قسم کے لوگوں کے اکٹھا ہونے اور ضلع میں پاکٹ گائیڈز کی اشاعت اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے یاد رہے کہ یہ پابندیاں پشاور میں منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں یہ پابندیاں فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل ہیں جبکہ ان کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں