محکمہ صحت سوات نے انسداد ڈینگی مہم شروع کردی

پیر 25 مارچ 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) محکمہ صحت نے سوات میں گرمیوں کی آمد کے پیش نظر انسداد ڈینگی کی ہمہ گیر مہم کا آغازکر د یاہے خطرے کے ممکنہ مقامات پر ڈینگی مچھر کے لاروا کو تلف کرنے کیلئے 20 مارچ سے سرویلنس سرگرمیاں بھی شروع کی گئی ہیں اس مقصد کیلئے ڈینگی ٹیمیں جگہ جگہ افزائشی مقامات کو چیک کررہی ہیں اور جہاں سے لاروا برآمد ہوتا ہے اسے موقع پر تلف کردیا جاتاہے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر غلام سبحانی کی زیر نگرانی تمام فیلڈ سٹاف کی تربیت بھی مکمل ہوگئی ہے اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں چنانچہ جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے کمیٹی کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں محکمہ صحت سوات کے ترجمان محی الدین نے عوام اور منتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں انسداد ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ تعاؤن کریں تاکہ ڈینگی مچھر کے لاروے کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہوسکے اور ڈینگی مچھر ضلع کے کسی بھی کونے میں دوبارہ سر اٹھانے اور لوگوں کی بیماری کا باعث نہ بننے پائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں