سوات کو سیاحت کا حب بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،محمد سعید خان وزیر

پرفضا مقامات تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے کیلئے پولیس کو سیاحوں کی رہنمائی کی ہدایت کی گئی ہے،ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن

پیر 25 مارچ 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ سوات کو سیاحت کا حب بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پرفضا مقامات تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے کیلئے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحوں کی رہنمائی کریں۔ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی علاقوں کی کوئی کمی نہیں ہے اس وادی کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ملاکنڈ ڈویژن کا ہر علاقہ سیاحوں کیلئے جنت نظیر اور مثالی ہے علاقے میں مثالی امن کے قیام کی وجہ سے سوات اور پورا ملاکنڈ ڈویژن سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر صحافی ممتاز احمد صادق، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم، سینئر صحافی غفور خان عادل اور افتخار علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کا قدرتی حسن اور رعنائیاں اپنی مثال آپ ہیں سوات کو سیاحوں کی جنت ارضی بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صحافیوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم اور میڈیا کے ذریعے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے قدرتی حسن اور خوبصورتی کو اجاگر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس علاقے کا رخ کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن کی وجہ سے سیاحوں نے اس علاقے کو توجہ کا مرکز بنایا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں