ٹورازم اور کلچر اتھارٹی کے ذریعے چترال میں آباد کیلاش قبیلے کی منفرد ثقافت کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائیگا،محمدعاطف

ٹورازم اور کلچر اتھارٹی کے قیام کابل اگلے مہینے خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس کرایا جائیگا جس کی کابینہ نے پہلے ہی منظوری دی ہے،وزیرسیاحت خیبرپختونخوا

منگل 26 مارچ 2019 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت و ثقافت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ٹورازم اور کلچر اتھارٹی کے ذریعے چترال میں آباد کیلاش قبیلے کی منفرد ثقافت کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ٹورازم اور کلچر اتھارٹی کے قیام کابل اگلے مہینے خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا جس کی کابینہ نے پہلے ہی منظوری دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے وائیک جنسن کی سربراہی میںیونیسکو کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ملاقات میں کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے سمیت کیلاش قبیلے کو درپیش مسائل پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ سینئر وزیر نے وفد کو بتایا کہ کیلاش کی ثقافت ایک منفرد ثقافت ہے اور حکومت اسے محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کیلاش قبیلے کی تین وادیوں بمبوریت و بریر اور رامبور کی ترقی کے لئے 15 کروڑ روپے جاری کئے ہیں اورضرورت کے مطابق مزیدفنڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ انہو ںنے کہاکہ ٹورازم اور کلچر اتھارٹی کے تحت کیلاش کی منفرد ثقافت دیکھنے کے لئے باقاعدہ طورپر ایک میکنزم متعارف کیا جائے گا جس کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کیلاش قبیلے کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔

سینئر وزیر نے کہاکہ کیلاش قبیلے کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ بنانے کے لئے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے کیلاش کی تینوں وادیوں میں نئی عمارتوںکی تعمیر پر پابندی لگائی گئی۔ تینوں وادیوں میں باقاعدہ طورپر بلڈنگ کا قانون لاگو کیا جائے گا۔ اس موقع پر یونیسکو کے وفد نے کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

وفد نے کیلاش کی ثقافت کو ترقی دینے کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں اور اس سلسلے میں حکومت کو ہرقسم کا تکنیکی تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں صوبے میں موجود تاریخی مقامات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ یونیسکو وفد کا کہنا تھا کہ اب تک پاکستان میں چھ تاریخی مقامات ورلڈ ہیریٹی ڈیکلر کئے جاچکے ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی کے تاریخی کھنڈرات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا سے مزید تاریخی جگہیں بھی بہت جلد ورلڈ ہیریٹج قرار دی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں