صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع

وزیر معدنیات کے ضلع صوابی میں غیرقانونی کان کنی کیخلاف چھاپے ،پانچ عدد ڈمپرگاڑیاں اور ایک عدد ایسکلیٹر ضبط

منگل 26 مارچ 2019 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر موصوف نے گزشتہ رات پولیس کے ہمراہ ضلع صوابی جگنات،چونترہ اور جل بئی کے مقامات پر غیرقانونی کان کنی پر چھاپہ مار کر 5 عدد ڈمپر گاڑیاں اور ایک عدد اسکلیٹر قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر معدنیات نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں میر ٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں سے معدنیات کے غیرقانونی کان کنی میں کافی کمی آ چکی ہے۔انہوں نے ضلع بونیر کے قانونی کان کنی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ غیرقانونی کان کنی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے مستقبل میں اس قسم کے چھاپے مارنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی کان کنی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں