پشاور، کنڈا کلچر اور بجلی چور ی کے خلاف مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں

جن علاقوں میں لائن لاسسز نہیں اور صارفین بروقت بلز ادا کرتے ہیں ان کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ صابرحسین اعوان

منگل 26 مارچ 2019 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا واپڈا کی جانب سے کنڈا مخالف اور بجلی چوری کے خلاف مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو عوامی سطح پر گھنائونی کرپشن قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے جماعت اسلامی کی جانب سے کنڈا ہٹائو مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے واپڈا کو بھی اپنا وعدہ یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے جن علاقوں میں بجلی چوری نہیں ہوتی اور وہاں پر صارفین بروقت بلز ادا کرتے ہیں اور لائن لاسسز نہیں ہوتی وہا ں پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی چوری ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے خلاف میڈیا اور خطیب حضرات کے ذریعے مہم چلائی جائے اور عوام میں اس کے خلاف بیداری پیدا کی جائے اورعوام کو اس سے آگاہ کیا جائے کہ یہ ایک ایسی گناہ ہے جس کی سزا بے گناہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی &صورت میں ملتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث ذمہ دارلوگوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے اور وہ لوگ جو بجلی چوری نہیں کرتے ان کو انعام کے طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں