خیبرپختونخوا حکومت کا 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

مردان، صوابی، ایبٹ آباد، چارسدہ، کوہاٹ، سوات، بنوں اور چترال میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بند ہوں گے

منگل 26 مارچ 2019 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا حکومت نے 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ چائلڈ پروٹیکشن خیبر پختونخوا نے ہدایات نامہ جاری کیا جس کے مطابق مردان، صوابی، ایبٹ آباد، چارسدہ، کوہاٹ، سوات، بنوں اور چترال میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بند ہوں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو 31 مارچ تک بینک اکاؤنٹس بھی بند کرنے اور بچوں کی حوالگی سمیت تمام ریکارڈ متعلقہ محکمے کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ملازمین کو کلیئرنس کروانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے ،فہرست میں شامل بند کیے جانے والے یونٹس کے ملازمین کو لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں