پشاور،ضلع سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر فرض شناسی سے کام کرنا ہوگا،فضل حکیم خان

منگل 26 مارچ 2019 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کام کرنا ہوگا پی ٹی آئی حکومت کے حقیقت پسندانہ اقدامات کی وجہ سے سوات ایک بار پھر زندگی کی طرف لوٹ آیا ہے وزیراعلیٰ محمود خان سوات کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں وہ جی ٹی روڈ رحیم آباد میں نئے کمرشل ادارے حسن کارپٹ اینڈ فرنیچر کے شو روم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی، سوات پریس کلب کے سرپرست ا علی غلام فاروق، پرویز عالم پاپا اور دیگر سینئر صحافیوں کے علاوہ مقامی مشران اور پی ٹی آئی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات امن، تہذیب و ثقافت، شرافت و دیانت اور معاشی سرگرمیوں کا گہوارہ بن چکا ہے سوات کے دروازے حلال رزق کمانے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے مکمل طور پر کھل چکے ہیں سوات پاکستان کی ان خوبصورت وادیوں میں شامل ہے جس کی پوری دنیا معترف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سوات ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے حکومت اور اداروں پر لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہوگیا ہے اور تاجر و سرمایہ کار پرامن اور سازگار ماحول میں کاروبار اور روزگار کے نت نئے مراکز کھول رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں کیلئے ملازمتوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کا مستقبل روشن ہے موجودہ حکومت تمام وسائل سوات کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے تقریب کے آخر میں چیئرمین ڈیڈیک نے لوگوں سے عہد لیا کہ سوات کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف ایک صف پر متحد و متفق ہونگے اور منفی عناصر کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی میں تعاؤن بھی کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں