قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں پر ہونیوالے انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہونے پر فہرستیں منجمد کردی جائیںگی، ترجمان

جمعرات 18 اپریل 2019 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں پر ہونیوالے انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیںگی۔ ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا حلقہ پی کے 100سے 115کے انتخابات کے حوالہ سے تمام قبائلی اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ووٹرز اپنے ووٹ کے اندراج اور ہیلپ لائن کی تفصیلات جاننے کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کریں، ووٹ کے اندراج و منتقلی کے لئے فارم نمبر 21ضلعی الیکشن کمشنر/رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں اب بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے جبکہ ان انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں