اے این پی کی ذیلی تنظیموں کیلئے صوبائی ایڈوائزر نامزد

جمعرات 18 اپریل 2019 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کی ذیلی تنظیموں کیلئے ایڈوائزرز نامزد کر دیئے جن کے مطابق ملگری علمائے کرام کیلئے خود صوبائی صدر ایمل ولی خان ایڈوائزر ہوںگے،ملگری وکیلان کیلئے خوشدل خان ایڈوکیٹ ،نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کیلئے مختیار خان ایڈوکیٹ ، ملگری استاذان کیلئے سردار حسین بابک ،پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے صدرالدین مروت کو صوبائی ایڈوائزر نامزد کیا گیا ہے، اسی طرح ملگری لیکوالان کیلئے نثار خان صوبائی ایڈوائزر ہوںگے جبکہ ثاقب اللہ چمکنی ملگری ڈاکٹران اور پیرا میڈیکس کیلئے شیر شاہ خان اور فیصل زیب خان کو صوبائی ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں